بی جے پی حکومت کا بھارتی کرکٹ بورڈ کے حوالے سے انوکھا فیصلہ

بی جے پی حکومت نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کونیشنل اسپورٹس گورننس بل کے تحت شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 بل بدھ کو یعنی آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، بی سی سی آئی کو سرکاری طور پر وزارت کھیل کے دائرہ اختیار میں لانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

یہ بل بھارت کے گورننس ماڈل کو اولمپک اور پیرا اولمپک چارٹرڈکے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی بھی کوشش کرے گا۔

بی سی سی آئی حکومتی فنڈنگ پر بھروسہ نہیں کرتا ہے،بھارتی بورڈ کے صدر راجر بنی کو عمر کی وجہ سے عہدہ چھوڑنا پڑسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس نیشنل اسپورٹس بل سے تمام عہدیداروں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 70 سے بڑھا کر 75 سال کرنے کی امید ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ حکومتی گرانٹ کے بغیرآزادانہ طور پر کام کرتا رہا ہےلیکن بی جے پی کی بھارتی حکومت نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو نیشنل اسپورٹس گورننس بل کے تحت شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راجیو شکلا کی بی سی سی آئی کی نائب صدارت ختم ہونے کے قریب ہے جب کہ صدر راجر بنی کی صدارت بھی خطرے میں ہے۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

News Bulletin

Headlines 08:00 am

Headlines 12:00 pm

Headlines 09:00 pm

Headlines 12:00 am