اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا، دونوں کی تلاش کے...
Read Moreاسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا، دونوں کی تلاش کے...
Read Moreبی جے پی حکومت نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کونیشنل اسپورٹس گورننس بل کے تحت شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بل بدھ...
Read Moreہاکی نیوزی لینڈ نے پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے دستبرداری کے فیصلے سے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کردیا۔ انٹر نیشنل...
Read Moreپشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے...
Read More
کراچی: اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل کھاتوں کے مالی سال 2025 کے اعدادوشمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025 میں ایک لاکھ19ہزار 185روشن ڈیجیٹل کھاتے کھلوائے گئے جس کے بعد روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 31 ہزار 963 ہوگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ مالی سال 2025 میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 2.308 ارب ڈالر جمع کرائے گئے اور ستمبر 2020 تا جون 2025 روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 10.563 ارب ڈالر جمع کرائے گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 2025 میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں سے 20 کروڑ ڈالر واپس نکلوائے گئے اور 57 مہینوں میں 1.811 ارب ڈالر واپس نکلوائے گئے۔
اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ مالی سال 2025 میں روشن ڈیجیتل کھاتوں سے 1.55 ارب ڈالر مقامی سطح پر خرچ کیے گئے اور 57 مہینوں میں 6.762 ارب ڈالر مقامی سطح پر خرچ کیے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025 کے اختتام پر روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں جمع واجب الادا ڈپازٹس1.99ارب ڈالر ہیں جب کہ مالی سال 2025 میں کھاتوں کے واجب الادا ڈپازٹس 55.8 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔