اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا، دونوں کی تلاش کے...
Read Moreاسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا، دونوں کی تلاش کے...
Read Moreبی جے پی حکومت نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کونیشنل اسپورٹس گورننس بل کے تحت شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بل بدھ...
Read Moreہاکی نیوزی لینڈ نے پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے دستبرداری کے فیصلے سے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کردیا۔ انٹر نیشنل...
Read Moreپشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے...
Read More
امریکا میں 61 سالہ شخص گلے میں پہنی بھاری میٹل چین کے سبب ایم آئی آر ( Magnetic Resonance Imaging) مشین میں کھنچے چلے جانے سے جاں بحق ہوگیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے ( بی بی سی ) کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ نیویارک کے ویسٹ بری میں ناساؤ اوپن ایم آر آئی سینٹر میں پیش آیا جہاں 61 سالہ شخص بغیر اجازت ایم آر آئی روم میں داخل ہوگیا ، اس روم میں ایم آر آئی مشین چل رہی تھی۔
بی بی سی کے مطابق متاثرہ شخص کیتھ کیلسٹر کی اہلیہ ایڈرین کیلسٹر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ’ میں سینٹر گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کروانےگئی تھی، اسکین کے بعد میں نے اپنے شوہر سے مشین سے اٹھنے کیلئے مدد مانگی تھی، جس کیلئے میرے شوہر ایم آر آئی روم آئے تھے کہ عین اسی وقت ان کی چین کے سبب وہ مشین میں کھنچتے چلے گئے۔
خاتون کا بتانا ہے کہ ایم آر آئی روم میں موجود ٹیکنیشن نے میرے شوہر کو مشین سے دور کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، واقعے سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے میں متعلقہ شخص کو شدید چوٹیں آئیں، بعد ازاں ڈاکٹرز نے اس شخص کو مردہ قرار دیدیا۔
واضح رہے کہ ایم آر آئی مشینیں انسانی جسم کے اندرونی حصوں کی تصاویر بنانے کے لیے ایک مضبوط مقناطیسی کشش استعمال کرتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اسکین کیلئے آنے والے مریضوں کو کوئی بھی دھاتی اشیا نہ پہن کر آنے کی ہدایت کی جاتی ہے، حتیٰ کہ ایم آر آئی اسکین کروانے یا مشین کے قریب جانے سے پہلے مریضوں کو اپنے کپڑے بدلنے کا بھی کہا جاتا ہے۔