اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا، دونوں کی تلاش کے...
Read Moreاسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا، دونوں کی تلاش کے...
Read Moreبی جے پی حکومت نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کونیشنل اسپورٹس گورننس بل کے تحت شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بل بدھ...
Read Moreہاکی نیوزی لینڈ نے پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے دستبرداری کے فیصلے سے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کردیا۔ انٹر نیشنل...
Read Moreپشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے...
Read More
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام کی بہتری سے ملکی آمدن میں اضافہ اور عام آدمی پر ٹیکس بوجھ کم کرنا ترجیحات ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا عطا اللہ تارڑ، احد خان چیمہ،اعظم نذیر تارڑ اور چیئرمین ایف بی آر شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے ایف بی آر حکام اور اصلاحات میں شامل افسران و اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی اور آئندہ ہفتے تجاویز سے متعلق قابل عمل اہداف اور مدت کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے اہداف کے حصول میں معاونت ملی، مستقل بنیادوں پر پائیدار نظام بنانے کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں اور غیررسمی معیشت کےسدباب کے لیے انفورسمنٹ سے متعلق مزید اقدامات کیے جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر ڈیجیٹل ونگ کی ازسرنو تشکیل کے لیے اہداف کے حصول کے وقت کا تعین کیا جائے، اصلاحات کے اطلاق میں کاروباری حضرات، تاجر برادری، ٹیکس دہندگان کی سہولت کو مد نظر رکھا جائے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ٹیکس نظام کی بہتری سے ملکی آمدن میں اضافہ اور عام آدمی پر ٹیکس بوجھ کم کرنا ترجیحات ہیں۔