اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا، دونوں کی تلاش کے...
Read Moreاسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا، دونوں کی تلاش کے...
Read Moreبی جے پی حکومت نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کونیشنل اسپورٹس گورننس بل کے تحت شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بل بدھ...
Read Moreہاکی نیوزی لینڈ نے پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے دستبرداری کے فیصلے سے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کردیا۔ انٹر نیشنل...
Read Moreپشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے...
Read More
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ پاکستان میں سالانہ آبادی نیوزی لینڈ کی کل آبادی جتنی بڑھ رہی ہے۔
اسلام آباد میں طبی آلات کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے ڈیجیٹل سسٹم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی بڑھنے کی شرح 3.6فیصد ہے، ہم ہر سال نیوزی لینڈ جتنی آبادی کا اضافہ اپنے ملک میں کر رہے ہیں۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آبادی سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی ہے، ایک انٹیگریٹڈ سسٹم لانچ کرنے جا رہے ہیں تاکہ ہر مریض کو دیکھا جاسکے، ہم عوام کے لیے سہولت اور بہتری کے لیےکوشاں ہیں۔
وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیکل آلات کی رجسٹریشن مشکل کام تھا، میڈیکل ڈیوائسز کی ریگولرائزیشن کے لیے سفارشی کلچر ختم کردیا ہے، وزیراعظم بہت قابل ہیں، وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں انہیں بہت کچھ پتا ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے سے پیدا ہوتی ہیں، بچوں کے کینسر کے وارڈ میں جائیں تو دل دہل جاتا ہے، مریض کو مریض بننے سے بچانا چاہتے ہیں، ہمارا جو سسٹم ہے وہ ایسا ہےکہ ہم مریض کا اسپتال میں انتظار کر رہے ہوتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو مریض بننے سے روکیں۔